قاضی زاہد وقار کو ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
چکوال ( خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ مصالحتی کمیٹی چکوال میں بہترین کارکردگی کے بعد صدر بار چوہدری محمد زبیر ایڈوکیٹ کی تجویز پر ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ڈی سی او نے معروف سیاسی اور سماجی کارکن قاضی زاہد وقار کو ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔اس کمیٹی کے ممبران ڈسٹرکٹ سیشن جج ،ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ بار اور ڈسٹرکٹ سپریٹنڈنٹ جیل ہوں گے ۔کمیٹی کا مقصد ڈسٹرکٹ جیل میں قید مستحق قیدیوں کو قانونی ، مالی امداد اور جیل میں بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔اس موقع پر قاضی زاہد وقار نے کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی توفیق سے انسانیت کی خدمت کے لیے انسان کا انتخاب ہوتا ہے اور ہمارا مشن ہوگا کہ گناہ سے نفرت نہ کہ گنہگار سے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں قیدیوں کی بہترین اخلاقی تربیت کے ساتھ دینی دنیاوی اور ہنر مند تعلیم بھی دی جائے گی ۔ قیدیوں کے مقدمات میں فی سبیل اللہ مصالحت کی کوششیں بھی جاری رکھیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں