راجہ شاہد ضمیر کے سیشن جج پروموٹ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار چکوال میں شاندار تقریب پزیرائی

 


چکوال (محمد آصف ملک) چکوال کی دھرتی کے سپوت راجہ شاہد ضمیر کے سیشن جج پروموٹ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار چکوال میں شاندار تقریب پزیرائی منعقد کی گئی ۔تقریب میں وکلا کی مرکزی اور ڈویژنل قیادت سمیت ممبران بار نے بھرپور شرکت کی۔ چکوال بار نے سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کی عدالتی خدمات اور کامیابیوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ بار چکوال کے صدر چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔ تقریب میں معزز مہمانان گرامی کو سینئر ممبران بار کی جانب سے گلدستے پیش کیے گیے جبکہ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کو چکوال بار کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و جج انسداد دہشت گردی کورٹ فیصل آباد راجہ شاہد ضمیر نے انتہائی شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کرنے پر صدر بار چوہدری محمد ذبیر ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ سمیت تمام معزز ممبران چکوال بار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سینئر سول جج ممتاز احمد مغل اور سول جج محمد شعیب طارق نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ، بزرگ وکیل راہنما سید ضیاء الحسن زیدی ایڈووکیٹ،صدر راولپنڈی ہاٸی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک جواد خالد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مرزا شبیر احمد ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل راولپنڈی فرخ عارف بھٹی ایڈووکیٹ، سابق صدر ہائی کورٹ بار تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل ہارون ارشاد جنجوعہ ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ، سینئر قانون دان چوہدری واجد حسین مغل ایڈووکیٹ ، صدر چکوال بار چوہدری محمد ذبیر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مس صبا مشتاق ایڈووکیٹ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول قاضی محمد عزیر ایڈووکیٹ نے پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام ممبران کے لیے بھرپور ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.