سیٹھ آصف بمعہ اہل وعیال جامعۃالبنات سیدہ فاطمۃالزہراء مرید میں تشریف لائے

 


چکوال (خصوصی رپورٹ) سیٹھ آصف (صدیق صادق گروپ آف انڈسٹریز اینڈ ہاسپٹل گجرانوالہ) تقریباً 15 سال کی طویل مدت کے بعد ایک بار پھر بمعہ اہل وعیال جامعۃالبنات سیدہ فاطمۃالزہراء مرید میں تشریف لائے۔اپنے (اور اپنے عظیم دوست و محسن الحاج محمد فاروق (مرحوم) کراچی دربار گروپ) کےہاتھوں سے لگائے اس خوبصورت گلشن (ادارہ )کو مہمان نوازی کا شرف بخشا۔مہمان خصوصی نے جامعہ تاجدارِ مدینہ اور الفتح سائنس کالج مرید کی عمارات و سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور بے پناہ مسرت کا اظہار کیا اسی اثنا میں سیٹھ آصف کا کہنا تھا کہ آج سے 23 سال قبل جب الحاج فاروق مرحوم (کراچی دربار گروپ) نے اس ادارے کی بنیاد رکھی اور آج ادارہ نے جس انداز سے انفراسٹرکچر اور تعلیمی میدان میں جو کامیابی سمیٹی یہ یقیناً ہمارے لیے سکون قلب اور مسرت کا باعث ہے۔اسی دوران مہمان خصوصی نے کہا کہ جس طرح سے ادارے کے روح رواں اور ناظم اعلیٰ جناب حافظ قاری محمد اسلام اظہر نے اس مدت میں اس چمن کی آبیاری کی وہ قابل ستائش ہے۔ اللہ کریم ن اداروں کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔مسز سیٹھ آصف نےمعلمات کرام اورطالبات سے تقریب میں خطاب کے دوران ادارے کے نظم وضبط ،حفاظتی اقدامات صفائی اور بہترین تربیت پہ حوصلہ افزائی کی اور سراہا۔اللہ کریم آج کے مہمان خصوصی اور دیگر تمام معزز معاونین جو عرصہ دراز سے ادرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا دھن من اور تن لگاتے ہیں ان محسنین ومحبین کی کاوشوں کو ان کے لیے اور ہمارے لیے نجات کا باعث بنائے اور اسی طرح اپنے ملک و قوم کے بچوں کی تعلیم تربیت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.