شہید کانسٹیبل طاہر رضا شاہ ایلیٹ فورس چکوال کی نماز پولیس لائن چکوال میں ادا

 


چکوال (نامہ نگار ) شہید کانسٹیبل طاہر رضا شاہ ایلیٹ فورس چکوال کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن چکوال میں اداکر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک ، آر پی او بابر سرفراز الپا ، ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود ، ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سلطان حیدر علی خان اور ملک فلک شیر اعوان ، اے سی آر خاور بشیر ،اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ سمیت دیگر ضلعی و پولیس افسران و اہلکاران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ کمشنر راولپنڈی و آر پی او بابر سرفراز الپا نے ایلیٹ فورس کے بہادر جوانوں کانسٹیبل طاہر رضا شاہ کا اشتہاری مجرموں کے ساتھ پولیس مقابلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔طاہر رضا شاہ کی جرآت و بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کی اور یقین دلایا کہ شہید کے بچوں کی کفالت کا ذمہ حکومت اُٹھائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ایلیٹ فورس کے جوان طاہر رضا شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال میں امن پنجاب پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ہے اور ضلعی انتظامیہ پنجاب پولیس کے نڈر اور بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جن کی بدولت امن و امان قائم ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.