لین دین کے تنازعہ پر سگے بھائیوں کے درمیان چھریاں چل گئیں

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) لین دین کے تنازعہ پر سگے بھائیوں کے درمیان چھریاں چل گئیں۔ایک جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈھوک اعوان ڈھڈیال میں قائل خان پٹھان مرحوم کے تین بیٹے صادق خان،عبد اللہ خان اور زاہد اللہ خان لین دین کے تنازعہ پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور پھر ان کے درمیان چھریاں چل گئیں جس کے دوران عبداللہ خان چھری کے وار سے جاں بحق جبکہ صادق خان اور زاہد اللہ شدید زخمی ہو گئے۔ صادق خان کو اس کی تشویش حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ڈھڈیال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.