محمد گل شیر، رفعت مسعود ،مواز خان ساکنان نالی کی ایف آئی اے راولپنڈی کو درخواست

 


چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائمF I A راولپنڈی ریجن کو درخواست دیتے ہوئے مسمیان محمد گل شیرولد محمد اسلم، رفعت مسعود ولد محمود حسین ،مواز خان ولد شہباز خان ساکنان نالی تحصیل چوآسیدن شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے گاﺅں موضع نالی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے لئے عورتیں آئیں جن کے پاس بائیو میٹرک ڈیوئیس تھی انہوں نے ہماری ان پڑھ عورتوں سے انگوٹھے لگوا کر اُن کے نام کی جعلی سمیں اور JAZZکیش اکاےونٹ بنا کر قرض کی رقم نکلوالی ہے اور اب قرض کی رقم دن بدن پڑھ رہی ہے انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہماری عورتوں کے شناختی کارڈ اور انگوٹھے استعمال کرکے غیر قانونی طور پر ٹیلی نار کی سمیں نکلوا کر جاز کیش کی رقم عورتوں کے نام نکلوا کر سخت زیادتی کی ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ ہماری قانونی مدد کی جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.