پیشنٹ ویلفئیر سوساسٹی چکوال کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری
پیشنٹ ویلفئیر سوساسٹی چکوال کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز چائلڈ فرینڈلی فاونڈیشن سکول مسوال میں بچوں کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں الشفا آئی ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹرز نے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور حسب ضرورت بچوں کو مفت ادویات بھی دی گئی۔ ڈاکٹرز نے آنکھوں کی حفاظت کو لیکر بچوں کو مفید مشورے بھی دئے ،پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر غفران عمر کہوٹ اور نائب صدر پروفیسر جمیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو دھندلہ پن ،آنکھوں میں درد اور نظر کی کمزوری سمیت آنکھوں کے کئی امراض کا سامنا ہے ،چھوٹے بچے آنکھوں کو درپیش مسائل سے گھر والوں کوبھی آگاہ نہیں کرتے، جس وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے، انہوں نے بتایا کہ مزید اسکولز اور کالجز میں بھی فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ بچوں کو آنکھوں کی بیماریوں کے متعلق آگاھی فراہم کی جاسکے۔غفران عمر کہوٹ اور پروفیسر جمیل ملک نے الشفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹرز اور منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد ممکن ہوسکا۔
کوئی تبصرے نہیں