ایم پی اے مہوش سلطانہ کی درخواست پر تحصیل چوآسیدن شاہ کی انتہائی اہم روڈزکی منظوری
چوآ سیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازکی جانب سے اہم روڈز کی منظوری سے تحصیل چوآسیدن شاہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔جس سے تحصیل چوآسیدن شاہ میں ترقی کا نیاءدور شروع ہوگا اور مسافت بھی انتہائی کم ہوجائے گی۔اس سلسلہ میں خاتون MPAمہوش سلطانہ کی درخواست پر تحصیل چوآسیدن شاہ کی انتہائی اہم روڈز جن میں سرلہ روڈ ڈیری سیداں تا کھوکھر زیر 19کلومیٹر، سلوئی سے غریبوال 12کلو میٹر ،پیر پتھک تا سڈھانڈی 7.25کلو میٹر، منہالہ موڑ تا موضع وٹلی 5.70کلومیٹر، موضع وٹلی ڈھوک سیداں کسک قلعہ لہڑ سلطان پور وٹلی بائی پاس وٹلی لینڈ سلائیڈنگ 14.50کلو میٹر شامل ہیں ۔ان تمام روڈز کی فزیبلٹی بن چکی ہے اور انشاءاللہ ان پراجیکٹس پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا ۔ علاقہ کی عوام نے ان اہم روڈ ز کی تعمیر پر خاتون MPA مہوش سلطانہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں