چکوال پریس کلب کے 6 سینئر عہدیداران نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دے دیے

 


چکوال پریس کلب کے 6 سینئر عہدیداران نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دے دیے، زرائع کے مطابق چئیرمین پریس کلب کی طرف سے صحافیوں کے حقوق کے لئے اٹھنے والی آوازدبانے کے رد عمل میں فیصلہ کیا گیا۔ مستعٰفی ہونے والے عہدیداران میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل طارق مرتضٰی ہاشمی، نائب صدر راجہ ذوالفقار، چئیر مین الیکٹرانک میڈیا کمیٹی عبدالغفور منہاس، ایگزیکٹو ممبران احمد فاروقی ،ڈاکٹر اعجاز محموداورثقلین یاسین شامل ہیں۔ استعٰفے سیکرٹری جنرل چکوال پریس کلب کو پیش کیے گئے مستعٰفی ہونے والے عہدیداران نے اپنے استعٰفے میں تحریر کیا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صحافیوں کے حقوق کے لیے ملک گیر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔چند روز قبل پریس کلب میں پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی پروگرام رکھا گیا جس کی باقاعدہ طور پر چیئرمین چکوال پریس کلب سے منظوری حاصل کی گئی تھی۔ تیاریاں مکمل تھیں کہ عین آخر ی وقت تقریب سے دوگھنٹے قبل چیئرمین چکوال پریس کلب چکوال کی طرف سے تقریب کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی کہ چکوال پریس کلب میں پیکا ایکٹ کے خلاف پروگرام نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے 6 عہدےداران چکوال پریس کلب کے عہدےدار بھی ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پریس کلب جو کہ صحافیوں کا گھر ہے میں صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر پابندی ہو۔ اس پریس کلب کا عہدےدار رہنا فضول ہے۔لہٰذاہم 6 عہدےداران پریس کلب اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.