پولیس تھانہ کلرکہار کے علاقہ رنسیال میں نافرمان بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھی بیوہ ماں کے گھر پر قبضہ کرکے اس کو بے گھر کردیا
کلرکہار (تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ کلرکہار کے علاقہ میں نافرمان بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھی بیوہ ماں کے گھر پر قبضہ کرکے اس کو بے گھر کردیا، 80 سالہ بوڑھی بیوہ ماں کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب سے دردمندانہ داد رسی کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرکہار کے گاؤں رنسیال سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ بوڑھی بیوہ نذیراں بیگم نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے چھوٹے نافرمان بیٹے محمد رضوان کی ایما پر 02 فروری 2025ء کو اس کی بہو صائمہ نسیم زوجہ محمد رضوان نے اس کی غیر موجودگی میں اس کے ملکیتی گھر کے تالے توڑ کر گھر اور لاکھوں کے سامان و نقدی پر قبضہ کرلیا، جس کی باقاعدہ تحریری درخواست پولیس چوکی بوچھال کلاں اور تھانہ کلرکہار میں دی مگر کوئی کاروائی نہ کو سکی، ان کا کہنا تھا کہ تین سال قبل ان کے مرحوم شوہر نے اپنے نافرمان و ناخلف بیٹے محمد رضوان کو عاق کردیا تھا کیونکہ اس نے چوری جیسے مکرہ فعل کا ارتکاب کیا تھا، جس کے بعد نافرمان بیٹے نے اپنی بیوی کیساتھ مل کر باپ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو فوت ہوئے 1 سال ہوگیا ہے اور ان کے نافرمان بیٹے جس نے صائمہ نسیم نامی خاتون سے کورٹ میرج کررکھی ہے نے 45 سال قبل میرے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے کروڑوں کی مالیت کے گھر اور لاکھوں روپے کے سامان پر قبضہ کرلیا ہے، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او چکوال احمد محی الدین سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں