بحریہ فاؤنڈیشن اینکر سکول ڈھڈیال کیمپس کا افتتاح کردیا گیا
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) بحریہ فاؤنڈیشن اینکر سکول ڈھڈیال کیمپس کا افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر طاہر بشیر نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کیپٹن(ر) پاک نیوی فیاض حسین ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر بحریہ اینکر چکوال ڈھڈیال ملک رب نواز اعوان، پرنسپل کپس کالج عثمان جاوید، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید انور بیگ اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر وہاں موجود تھیں۔ بعد ازاں سکول منتظمین نے چکوال اور ڈھڈیال بحریہ فاؤنڈیشن اینکر سکول کے مقاصد کے بارے میں صحافیوں اور دیگر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملک رب نواز اعوان نے کہا کہ ڈھڈیال میں بحریہ اینکر سکول اور کپس کالج جیسے اداروں کا قیام مٹی کا قرض اتارنا ہے علاقہ کے طلباء وطالبات کو تعلیم کے جدید رجحانات سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان رہنما مسلم لیگ (ن)رانا بشیر سراج،مشتاق حیدر ایڈووکیٹ،سفیر ماجد ایڈووکیٹ، وسیم ملک ایڈووکیٹ، نوید عباس ایڈووکیٹ، فیصل حبیب ایڈووکیٹ، مرزا محمد اقبال، محمد فاروق، شہزاد حمید، چوہدری خالد محمود، ایڈمنسٹریشن اینکر سکول، ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی، جنرل سیکرٹری ریاض بٹ، مسرت عباس جعفری اور خرم اعوان نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں