ضلع چکوال کے ڈیموں میں نہانے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، بھال ڈیم میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال کے ڈیموں میں نہانے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، بھال ڈیم میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ،محلہ انوار آباد ڈھڈیال کا رہائشی افغانی پٹھان روزہ دین ولد ملوک خان دوستوں کے ہمراہ بھال ڈیم میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈیم کی گہرائی میں جانے کے باعث ڈوب گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چکوال کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور تقریباً 2 گھنٹے کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد ڈیم سے ڈیڈ باڈی نکال لی جسے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردیا گیا 




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.