ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چکوال کے ریٹائرڈ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر شیخ رفتار کے اعزاز میں ڈاکٹر منیر لنگاہ کا الوداعی عشائیہ
چکوال( خصوصی رپورٹ) ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چکوال کے ریٹائرڈ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر شیخ رفتار کے اعزاز میں ڈاکٹر منیر لنگاہ کا الوداعی عشائیہ ،چکوال کے سینیئر ڈاکٹرز کی شرکت. ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹرز کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دینے کی روایت کو برقرار رکھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکوال کے سینیئر ڈاکٹر منیر لنگاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کے گزشتہ دنوں ریٹائر ہونے والےڈاکٹر شیخ رفتار کے اعزاز میں پرتکلف عشائیےکا اہتمام کیا۔ اس عشائیے میں ڈاکٹر شیخ رفتار کے علاوہ پی ایم اے پنجاب کے سابق صدر ڈاکٹر غلام شبیر ،سی ای او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر سعید اختر، سینیئر ڈینٹل سرجن پروفیسر ارشد ملک، پی ایم اے چکوال کے صدر ڈاکٹر جبران جاوید و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فائزہ بتول ،پی ایم اے چکوال کے صوبائی کونسلر ڈاکٹر اکرام الحق اعوان ،ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کے موجودہ ایم ایس ڈاکٹر اشتیاق، چکوال کے ممتاز ادیب و شاعر ڈاکٹر اعظم سمور ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ڈاکٹر عتیق ،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر عمران حسین اور سی او ہیلتھ افس چکوال کے افیس سپرٹینڈنٹ مختار احمد نے شرکت کی۔ تقریب کے تمام شرکاء نے ڈاکٹر شیخ رفتار کی بطور ایم ایس خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ان کے بطور ایم ایس دورانیہ کے دوران عوام اور انتظامیہ میں تعاون مثالی رہا اور عوام کو کسی قسم کی کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی۔ تمام ڈاکٹرز نے ڈاکٹر منیر لنگاہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر ایسے موقع پر پیش پیش ہوتے ہیں اور اپنی ذاتی جیب سے خرچ کر کے ریٹائر ہونے والے ڈاکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں