پیشے سارے بہت اچھے ہوتے ہیں بشرطیکہ آپ محنت و جانفشانی سے کام کریں، لیفٹینٹ جنرل(ر) عبدالقیوم
پیشے سارے بہت اچھے ہوتے ہیں بشرطیکہ آپ محنت و جانفشانی سے کام کریں اور اللہ سے ڈرتے ہوئے رزق حرام سے دور رہیں لیکن خدا گواہ پیشہ سپاہ گری کا کوئی ثانی نہیں اس پیشے کے لئے ایک صحت مند نوجوان اپنی رضامندی سے تھوڑا سا اعزازیہ لیکر ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنی جان نثار کرنے کا صرف حلف ہی نہیں اٹھاتا بلکہ پاکستان بننے سے اب تک تقریبا” 30000 سپاہی اور آفیسرز مختلف جنگوں اور دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی زندگی کی شمع اپنے حلف کے عین مطابق گل بھی کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹر لیفٹینیٹ جنرل عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری نے اپنے کچھ ایکس سروس مین دوستوں سے ملکر کیا انہوں نے کہا کہ آج سے ٹھیک 60 سا ل قبل 1965 کی پاک و ہند جنگ کے بعد ہم سب نے فوج میں شمولیت کیلئے درخواستیں دیں اور 1966 کے اپریل میں 38 پی ایم اے لانگ کورس میں منتخب ہو کر پاکستان ملٹری ایکیڈمی کاکول پہنچ گئے اب اس رفاقت کے 59 سال بیت گئے ہیں بہت سے ہمارے لیفٹینیٹ جنرل جمشید کیانی جیسے ساتھی اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں بریگیڈیر نوید انوری نے سیاچن کی جنگ میں جام شہادت نوش کیا جنرل سکندر شامی اور کرنل فاروق صابر مرحوم جیسے بہادر مجاہدوں کی جنگوں میں ٹانگیں کٹ گئیں انہوں نے کہا کہ لیکن اب بھی اپنے کورس کے ہم جتنے بھی ایکس سروس مین زندہ ہیں ، یک جان ہیں، باہمی محبت کے رشتے میں منسلک ہیں اور باقاعدگی سے ملتے ہیں ہمارے کورس کے پنڈی اسلام آبا چیپٹر کے ارکان کی لنچ میٹینگ آج ڈی ایچ اے ۱ میں ہوئی جس میں بیگمات نے بھی شرکت فرمائی ۔ اس کا بندوبست کرنل سعادت اور ان کی بیگم نے بہت بہترین انداز میں کیا ہم اہل 38 پی ایم اے لانگ کورس ان کے مشکور ہیں جنرل عبدالقیوم نے کہا ہمیں اپنی بہادر فوج کے ہر سپاہی اور آفیسر پر فخر ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے ساتھ ہے آج ہم نے اپنے مرحوم ساتھیوں اور شہدا کیلئے بھی مغفرت کی دعا کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں