چوآسیدن شاہ میں یوم تکبیر کے موقع پر عظیم الشان "افواج پاکستان زندہ باد" ریلی،فضاء نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی

 


پاکستان کومسلم دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنانے والے ہر کردار کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک تنویر اسلم اعوان 


بطور سیاستدان شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور دفاع وطن کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں 


ڈاکٹر عبدالقدیر سمیت تمام ایٹمی سائنسدان اور پروگرام کی دن رات حفاظت کرنے والی افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں


مئی کا مہینہ،دفاع پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن تاریخ میں امر ہوچکے،دشمن 10مئی اور 28مئی کو کبھی بھول نہیں پائے گا۔ممبر پنجاب اسمبلی کا شرکائے ریلی سے خطاب


افواج پاکستان زندہ باد ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ حماد حامد،علامہ سلطان شاہ ہمدانی،برہان غنی راجہ اور دیگر کا خطاب،یوم تکبیرکا کیک کاٹا گیا اور افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیا گیا

 

 چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)ملک بھر کی طرح چوآسیدن شاہ میں بھی پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی 28ویں سالگرہ یوم تکبیر جوش وجذبہ اور حب الوطنی کے تقاضوں کے مطابق منائی گئی،پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر انتظام ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ممبر پنجاب اسمبلی ورہنماء مسلم لیگ ن ملک تنویر اسلم اعوان نے کی،ریلی امام بارگاہ سے شروع ہوکر ڈلوال چوک میں جلسہ کا روپ دھار گئی جہاں اپنے خطاب میں سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی صلاحیت حاصل کرنا ہی اصل دفاع تھا اور آج اگر ہم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ہیں تو اس میں پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کا بہت بڑا ہاتھ ہے،انہوں نے کہا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں معاونت کرنے والے کردار کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں چاہے وہ ذوالفقار علی بھٹو کی صورت میں ہو یا میاں نواز شریف کی شخصیت،ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہوں یا ان کے ساتھ کام کرنے والا ہر ایٹمی سائنسدان،پاک فوج کا سردوگرم راتوں میں حفاظت کرنے والا جوان ہو یا افسران سب قابل تعریف ہیں،اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ حماد حامد نے اپنے خطاب میں افواج پاکستان اور ایٹمی سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،قبل ازیں ملک تنویر اسلم اعوان کا چوآسیدن شاہ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا اور تکبیر کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی،ریلی مرکزی بازار سے ڈلوال چوک پہنچی تو قاری سلیمان نے قرآن کریم کی تلاوت سے شرکاء کے قلوب و اذہان روشن کئے سہیل حسان نے نعت رسول کریم پیش کی اور سید سلطان شاہ ہمدانی نے اپنے خطاب سے شرکاء کے لہو کو گرمایا،ریلی میں حلقہ پی پی 21سے مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکائے ریلی نے افواج پاکستان زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد اور افواج پاکستان عوام کی جان کے نعرے لگاتے نظر آئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.