، پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے،چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ

 


چکوال(رپورٹ عبدالغفور منہاس)یوم تشکر و معرکہ حق ریلی، شہداءپارک میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءچوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک فوج کو شاندار کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے، ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں،سیز فائر فتحِ امن ہے، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، دفاع وطن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بنیان مرصوص آپریشن میں پاکستان نے بھارتی فوجی اثاثوں کی دھجیاں اڑادیں۔انہوں نے کہا کہ چکوال غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین اور مارشل ایریا ہے ،قیام پاکستان سے لے کر آج تک جنگ میں چکوال کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.