ترقیاتی منصوبہ جات 2020-21کیلئے 7کروڑ35 لاکھ سے زائد کے ٹینڈر جاری


تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)  ترقیاتی منصوبہ جات 2020-21کیلئے 7کروڑ35 لاکھ سے زائد کے ٹینڈر جاری۔ حلقہ این اے65کے منصوبہ جات جس میں ڈھوک ٹاہلی جبی شاہ دلاور کیلئے ساٹھ لاکھ، دندہ شاہ بلاول کے بھٹہ سٹاپ تا کھنڈا چوک ساڑھے پانچ کلو میٹر کیلئے تین کروڑ75 لاکھ، موگلہ روڈ تا ڈھوک بھٹی، کوٹ سارنگ سڑک کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے شاہ محمد والی تا ڈھوک روشنال تحصیل لاوہ کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں جبکہ 21 جون 2020کو ٹینڈر کھولے جائیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.