ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈعبدالستار عیسانی اور ڈی پی اوچکوال بلوال میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی گونگی بہری 14 سالہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر متاثرہ فیملی کے گھر پہنچ گئے
چکوال (نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز)ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈعبدالستار عیسانی اور ڈی پی اوچکوال بلوال میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی گونگی بہری 14 سالہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر متاثرہ فیملی کے گھر پہنچ گئے،ڈی ایس پی تلہ گنگ بھی انکے ہمراہ تھے۔جس کو 6ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف اور ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی اور ڈی ایس پی ملک خلیل احمد بلوال انکے گھر پہنچ گئے اور دادا رسی کی بھرپو ر یقین دہانی کرائی۔ڈی ایس پی تلہ گنگ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر ہوچکی ہے۔ 6ملزمان میں سے تین کو ہم نے گرفتار کر لیا اور انکے ڈی این اے کے ٹیسٹ بھیج دیے گئے ہیں اور تین ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور مقدمہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ضلعی افسران نے مظلوم خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ مقدمہ کی تفتیش میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جا ئے گی اور اس کیس کی ہم خود نگرانی کر رہے ہیں انشا اللہ میرٹ پر تفتیش کی جا ئے گی اور ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں