کرونا وائرس سے نوجوان کی ہلاکت کے باوجوددولتالہ میں بے احتیاطی عروج پر
دولتالہ(نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز) کرونا وائرس سے نوجوان کی ہلاکت کے باوجوددولتالہ میں بے احتیاطی عروج پر،گردونواح سے آنیوالے ہزاروں افرادکی معمول کے مطابق آمد ورفت،دوکانداروں میں بھی عدم توجہ کا رحجان، ایس او پیز کا کہیں نام ونشان نہیں،سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال میں بھی لوگوں کی عدم دلچسپی،وائرس پھیلنے کے خدشات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا،انتظامیہ نے سخت اقدامات نہ کئے تو ہزاروں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگ سکتی ہیں،سنجیدہ حلقوں کی وارننگ،تفصیلات کے مطابق عید پر ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد دولتالہ کے بازاروں میں لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھنے کو ملے جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے،گزشتہ روز کرونا وائرس سے نوجوان کی ہلاکت کے باوجود احتیاطی تدابیر کا شدید فقدان دیکھنے میں آ رہا ہے،بالخصوص تجارتی مراکز اور دوکانوں پر کسی قسم کی ایس او پیز دکھائی نہیں دیتی،مرد عورت،جوان بوڑھے اور بچے کندھے سے کندھا ملائے گھوم رہے ہیں،سینی ٹائزر اور ماسک کا ستعمال میں بہت کم لوگ کر رہے ہیں،سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ دولتالہ میں انتظامی گرفت مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں،دولتالہ لاکھوں افراد کا مرکزی قصبہ ہے جہاں مسلسل ہونے والی بے احتیاطی کے سبب کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات خطرناک حد تک زیادہ ہوچکے ہیں،حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے نوٹس لیکر سخت اقدامات نہ اٹھائے تو ہزاروں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگ سکتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں