منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری


چکوال(سمندر خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے، و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال منصور مظہر اور اے ایس آئی عدنان عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل داد خان ساکن چوآسیدن شاہ کے قبضہ سے 2 کلو 130 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 9C-CNSA درج کر لیا۔ جبکہ تھانہ سٹی تلہ گنگ کے اے ایس آئی نذر حسین نے ملزم رفیع الدین کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 04 روند برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسی طرح تھانہ ٹمن پولیس نے دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران ملزم سلیم اقبال ولد خدا بخش ساکن بدھڑ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 03 روند جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم نور محمد ساکن ونہار کے قبضہ سے بھی پسٹل 30 بور معہ 02 روند برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.