موہڑہ الہو میں زمین کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم، دوافراد شدید زخمی ہوگئے
ڈھڈیال (نامہ نگارخصوصی۔ ڈھڈیال نیوز)موہڑہ الہو میں زمین کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کا استعمال جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام پونے چھ بجے قریقین کامسجد عائشہ ؓ موہڑہ الہو کے قریب آمنا سامنا ہوا جہاں محمد ساجد ولد محمد صادق ڈنڈے سے ماراجب کہ محمد نعیم ولد ساجد نے پسٹل نے فائر کیا جو فیضان ولد محمد صابر کے بائیں بازو میں جالگا اور وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ لڑائی کے دوران محمد نعیم ولد ساجد پر ڈنڈوں سے سخت تشدد کیا گیا جس سے اس کے سر، چہرے اور جسم کے دیگرحصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ ریسکیو 1122چکوال نے زخمیوں کو دیہی مرکز صحت سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا۔ اے ایس آئی آصف نصیر نے زیر دفعات 324/34ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں