عوام احتیاط کریں، جولائی میں کورونا مریض 10 لاکھ ہو سکتے ہیں، اسد عمر
اسلام آباد(نیوزڈیسک۔ ڈھڈیال نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین کی رائے ہے کہ جولائی کے آخر تک کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10 سے 12 لاکھ تک جا سکتی ہے۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا نیشنل کمانڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی) میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کورونا کے مریض ہیں۔ جون کے آخر تک مریضوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ حفاظتی تدابیر سے وبا کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ تحقیق کے مطابق فیس ماسک کا استعمال کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں معاون ہے۔ فیس ماسک کے ساتھ سماجی فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔ احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آئے گی۔ جتنی احتیاط کریں گے کورونا اتنا قابو میں رہے گا۔۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کیلئیاقدامات کر رہی ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جا رہی ہے جنھیں اب مزید تیز a کر دیا جائے گا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لوگوں سے روزگار بھی چھن سکتا ہے۔ جہاں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے، وہاں پابندیاں لگائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پہلے دو ماہ عوام نے نظم وضبط کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے بعد ایسا نظر نہیں آیا اس کی وجہ سے آئے روز متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جولائی کے آخر تک صوبوں میں دو ہزار مزید آکسیجن والے بستروں کا انتظام کیا جائے گا۔ سندھ میں 500، خیبر پختونخوا میں 400، پنجاب 500، بلوچستان 200، گلگت بلتستان میں 40، کشمیر میں 60 اور اسلام آباد میں 450 مزید بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلے 4 سے 6 ہفتوں کے دوران ہم ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ روزانہ کی صلاحیت حاصل کر لیں گے، روزانہ کم از کم ایک لاکھ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کا پھیلاو? نہ روکا تو ہمارا صحت کا نظام مفلوج ہوسکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں