عوام کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عید سادگی سے منائیں، وزیر داخلہ کی اپیل
پشاور: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
تفصیل کے مطابق پشاور میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ماڈل مویشی منڈی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز میں کمی آنے پر صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے مناتے ہوئے تمام افراد حفاظتی اقدامات پر عمل کو یقینی بنائیں جبکہ انتظامیہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت ممکن بنائے۔ لاپرواہی ہمارے لئے آئندہ دنوں میں مشکل صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔ وبا پر قابو پانے کے لئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے۔
کوئی تبصرے نہیں