ہوائی فائرنگ اور غنڈہ گردی کا مظاہر ہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا


ڈھڈیال (نامہ نگارخصوصی۔ ڈھڈیال نیوز)ڈھڈیال پولیس نے ہوائی فائرنگ اور غنڈہ گردی کا مظاہر ہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان حارث ولد کوثر، حسنات ولد اللہ یار سکنائے سود اور زوہیب ولد الیاس جھنگی پھیرو ضلع راولپنڈی نے18مئی کو مسلح ہوکر مین بازار ڈھڈیال میں کلاتھ ہاؤس کے مالک کو مارا پیٹا، نقدی اور موبائل چھیننے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال چوہدری تصور منہاس، اے ایس آئی فیصل ندیم نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.