ہم سب نے ڈینگی اور کرونا کا مل کر مقابلہ کرنا ہے،کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی
چکوال (نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت گزشتہ روز کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی مہرین فہیم عباسی،سی ای او ہیلتھ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اے ڈی سی جی کوبریفنگ دیتے محکمہ صحت نے ضلع میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے بنائے گئے ہاٹ سپاٹس کا تفصیل سے بتایااور اجلاس کے دوران ڈی وی آرز، ڈینگی سرولنس سٹاف اور ٹارگٹ اچیومنٹ کے بارے تفصیل سے بتایا گیا۔ اے ڈی سی جی نے تمام تحصیلوں کے فرداً فرداً ہوٹل، ہسپتال، گاربیج، مساجد، پاکس، ورکشاپس،بس سٹاپ، تعلیمی ادارے، جنک یارڈز، اسکول، لائیوسٹاک، ڈسپنسریاں، ٹائرز، سومنگ پولز، فیکٹری، نرسری، میرج ہال،زیرتعمیر عمارات،سروس سٹیشن اور قبرستان بارے تفصیل سے دریافت کیا۔اے ڈی سی جی نے تمام محکموں کے سربراہان کو اپنی کارکردگی بڑھانے کی تاکید کی اور کہا کہ وہ ڈینگی اورکرونا سے بچاو کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز تر کر دیں۔ ہم سب نے ڈینگی اور کرونا کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ اور ہیلتھ کی ٹیموں کو اپنی کار کردگی بڑھانے کی تاکیدکی۔
کوئی تبصرے نہیں