ہندوستانی ہندؤ یاتری 20 دسمبر کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے کٹاس راج پہنچیں گے


70کے قریب آنے والے یاتریوں کی فول پروف سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی،ڈپٹی کمشنر 

ضلعی وتحصیل انتظامیہ یاتریوں کے قیام وطعام اور دیگر اقدامات کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں،قراۃ العین ملک 

ڈپٹی کمشنر کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال بن عبدالحفیظ اور اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کے ہمراہ کٹاس راج کا تفصیلی دورہ 

چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)ہندوستان سے 70کے قریب مردوخواتین اور بچوں پر مشتمل ہندؤ یاتری 20دسمبر کو اپنے مذہبی مقام کٹاس راج پہنچیں گے جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مقدس تالاب امرت کنڈ میں اشنان کریں گے ضلعی انتظامیہ چکوال اور تحصیل انتظامیہ چوآسیدن شاہ نے اس حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل بلال بن عبدالحفیظ نے اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ نادیہ پروین کے ہمراہ کٹاس راج کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ہندؤ یاتریوں کی رہائش اور کھانے پینے کے علاؤہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.