کلرکہار: حلقہ پی پی 22 کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

 


کلرکہار(عثمان اعوان) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 کیلئے امیدواروں کا اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کلرکہار کے دفتر میں جمع کرانے کا عمل گزشتہ روز بھی جاری رہا، اب تک 17 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ پی پی 22 کلرکہار تلہ گنگ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تعداد 17 ہوگئی، جمعرات کے روز 7 افراد نے جبکہ جمعہ کے روز 10 افراد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 22 ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر یاسر محمود اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کلرکہار چوہدری محمد اشرف نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی جمع کئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی و خاتون راہنما تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام، پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ مظہر حسین ہستال، محترمہ عنصر یاسمین، ملک فدا حسین، محترمہ شائستہ اکرم، محمد مقصود الحق منہاس اور محترمہ غزالہ صفدر، عثمان خالد، کرنل ریٹائرڈ ملک مشتاق احمد، محمد طاہر ملک، سردار غلام عباس، ملک ناصر علی خان، ملک محمد ادریس، شہریار ملک، محمد اعجاز، سردار منصور حیات ٹمن شامل ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.