ایس آر ڈسپنسری چک نورنگ میں تین روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ کا آغاز 24 دسمبر سے ہوگا
چکوال(پریس ریلیز ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل) نے الشفاء ٹرسٹ کے اشتراک سے سی ایس آر ڈسپنسری چک نورنگ میں تین روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ کا اہتمام کیا ہے جو 24 سے 26 دسمبر 2023 تک منعقد ہوگا ۔ اس ضمن میں او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تین روزہ فری آئی کیمپ کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے ۔ علاقہ بھر میں عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی امراضِ چشم کے مفت علاج معالجہ اور ادویات سمیت دیگر سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
کوئی تبصرے نہیں