25 دسمبر کرسمس کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات،ڈی پی او آفس چکوال میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا


چکوال(میڈیا سیل)انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی ہدایات پر 25 دسمبر کرسمس کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات،ڈی پی او آفس چکوال میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے اور ملازمین شفٹ وائز 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینگے،ضلع کے تمام چرچز کی مکمل سرچ اینڈ سویپ بذریعہ سپیشل برانچ کرائی گئی،سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs چرچز کے منتظمین سے میٹنگ کرکے پرائیویٹ سیکیورٹی بھی تعینات کرائی گئی ہے،موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ چرچز سے مخالف سمت میں 500 میٹر کے فاصلے پر کرائی جائیگی،ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس بھی تعینات کی گئی ہے،پولیس موبائلز، ایلیٹ فورس اور مجاھد سکوارڈ کے دستے گشت پر رواں دوراں رہینگے،کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں اور کالونیوں کے راستوں پر پکٹنگ کرائی گئی،چرچز کے کے گردو نواح میں سفید پارچات میں بھی ڈیوٹی تعینات کی گئی،کرسمس ڈے کے حوالے سے خصوصی ھدایات جاری کی گئی ہیں کہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات نہ ہونے پائیں۔چرچز کے داخلی خارجی مقامات پر واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بیرئیرز لگائے گئے،تمام چرچز پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی،تمام چرچز کے گردونواح میں خصوصی سرچ آپریشن شروع کرائے گئے سکیورٹی پروگرام کا اجراء کیا گیا،سب ڈویژنل پولیس افسران ان تمام امور کی نگرانی کرینگے اور اوورآل سپرویژن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال خود کرینگے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.