پاکستان ایکس سروس میں سوسائٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر جنرل (ر) عبدالقیوم منعقد ہوا
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) پاکستان ایکس سروس میں سوسائٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر جنرل (ر) عبدالقیوم منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر نائب صدر وائس ایڈمر ل عبد العلیم، سیکرٹری جنرل کمانڈور ارشد ایم خان، چیف آرگنائزر و میڈیا کوآر ڈینیٹرعزیز احمد اعوان ، مرکزی آفس سیکرٹری خالد محمود قاضی، لفٹینٹ جنرل (ر) کمال اکبر، میجر خضر رحمن راجہ، فنانس سیکرٹری کرنل سید جمشید حسین شاہ بریگیڈیئر ذولفقار احمد شاہین، میجر محمد افضل کرنل ایم طارق کمال، بریگیڈئر طارق محمود اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر سو سائٹی جنرل (ر) عبدالقیوم نے لاہور، مظفر آباد، اور حالیہ دورہ کراچی کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں کے مسائل کو بڑی تفصیل کے ساتھ سنا گیا اور ان پوئنٹس کو متعلقہ ہیڈ کوار ٹرکے نوٹس میں لایا گیا تاکہ سابق فوجیوں اور شہداء کے لواحقین کے مسائل جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں متعلقہ اداروں کے نوٹس میں لا کر ان کا ازالہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ صدر سو سائٹی جنرل (ر) عبدالقیوم نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں وہ جلد اٹک چکوال، مالا کنڈ، رحیم یار خان، اور سندھ نوشہرو فیروزکے اضلاع کا دورہ کریں گے اور سابق فوجیوں کے مسائل سنیں گے، اس سلسلے میں ایجوئنٹ جنرل اور ایم ڈی فوجی فائونڈیشن سے ملاقات کر کے سابق فوجیوں کے مسائل کو نوٹس میں لایا جائے گا۔سابقہ فوجیوں کی اس سب سے بڑی قیادت نے یہ محسوس کیا کہ کچھ ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ہوئے شدت پسند عناصر سابقہ فو جیوں کے لبادے میں پہلے ملک کے اندر کچھ سیاسی جماعتوں کی حمایت اور کچھ کی کردار کشی کر کے سیاسی نفرتوں میں اضافے کا موجب بنے پھر انہوں نے فوج کے ادارے اور اس کی قیادت کو نشانے پر رکھا اور دشمن کی زبان بولتے رہے جس کی وجہ سے ان کے دفاتر سر بمہر کرنے پڑے اور اب پھر انہی لوگوں میں سےصرف چند افراد نا پسندیدہ سر گرمیوں میں مصروف ہیں جو قابل مذمت ہے۔
کوئی تبصرے نہیں