چوہدری حیدر سلطان کا ڈھڈیال کا تعزیتی دورہ

 

ڈھڈیال (مسرت جعفری)سابق ایم پی اے و ضلعی صدر مسلم لیگ ن امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری حیدر سلطان کا ڈھڈیال کا تعزیتی دورہ۔ انہوں نے گزشتہ روز محلہ عیدگاہ میں سید محمود شاہ بخاری، مرحوم محلہ مغل کسر میں زوار عدیل اختر انصاری اور محلہ اعوان میں ملک اویس کے انتقال پر مرحومین کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ڈھڈیال کے صدر طارق جمیل خان، سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود، سابق کونسلر حاجی ضمیر جعفری، سید وفا بخاری، سید طاہر شاہ، سید کبیر شاہ، سید جعفر شاہ، سید ناظم شاہ، سید حسنین شاہ و دیگر موجود تھے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.