"ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری مافیا کے ظلم کا شکار ایک اور عظیم انسان چل بسا"


فیکٹری میں 45سال خدمات سرانجام دینے والے راجہ مسعود احمد چل بسے،سرمایہ دار نے 45لاکھ میں سے ایک روپیہ ادا نہ کیا 

بطور اکاؤنٹنٹ سیمنٹ فیکٹری،جنرل سیکرٹری بیت المال ڈنڈوت،ممبرمشترکہ مالکان اراضی کمیٹی اور ممبر زکوٰۃ کمیٹی بھرپور خدمات سرانجام دیں 


دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا،مزدور اور کسان کے حقوق کے حصول کیلئے جاری جدوجہد میں ہراول دستے کا اہم حصہ تھے،ڈنڈوت میں تدفین کردی گئی


 چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)ظالم سرمایہ دارکے مظالم سہتے سہتے ایک اور عظیم انسان داعی اجل کو لبیک کہہ گیا،سابق اکاؤنٹنٹ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری راجہ مسعود احمد دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے،مرحوم سابق کونسلر ومسلم لیگی رہنماء راجہ محمد یونس کے چچا زاد بھائی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان راجہ امجد نور کے خسر تھے،راجہ مسعود احمد کی نماز جنازہ آبائی قصبہ ڈنڈوت میں ادا کرکے تدفین کردی گئی،مرحوم راجہ مسعود احمد نے45سال ڈنڈوت سیمنٹ میں سروس کی اور 2013ءمیں ریٹائرمنٹ لی اس وقت مرحوم کی 45لاکھ روپے کی رقم ادارے کے ذمہ تھی جس میں سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا،مرحوم نے اپنی ساری زندگی خدمت خلق میں گزاری انہوں نے بطور جنرل سیکرٹری بیت المال ڈنڈوت،ممبر مالکان اراضی مشترکہ کمیٹی،ممبر زکوٰۃ کمیٹی خدمات سرانجام دیں مرحوم ڈنڈوت سیمنٹ کیخلاف حالیہ جدوجہد میں ان کا قائدانہ کردار رہا اور وہ بزرگی اور بیماری کے باوجود جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے رہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.