کلرکہار: ٹریفک حادثے میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے
کلرکہار(عثمان اعوان) کلرکہار موٹروے پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس آگے جانے والی پک اپ سے ٹکرا گئی جس سے پک اپ ڈالا موٹروے سے نیچے چلا گیا، گاڑی میں سوار 02 افراد شدید زخمی ہو گئے، جن کو ریسکیو 1122 نے ٹراماسنٹر کلرکہار منتقل کیا، حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا، مسافر بس کو موٹروے پولیس نے بھٹی گجر کے قریب روک لیا، غفلت اور لاپرواہی سے چلانے پر بس ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، زخمی محمد ارشد، محمد عرفان لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں