کلو میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا

 کلرکہار(عثمان اعوان) تھانہ کلرکہار کے موضع کلو میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا جبکہ مبینہ عاشق نوجوان کو شدید تشدد اور فائر کرکے زخمی  کردیا گیا تفصیلات کے مطابق زخمی نوجوان مسعود احمد کے والد غلام شبیر سکنہ کلو نے پولیس تھانہ کلرکہار کو بتایا کہ اس کا بیٹا مسعود احمد عمر 40 سال رات کا کھانا کھانے کے بعد اظہر علی کی بیٹھک میں چلا گیا جہاں اظہر علی پہلے سے موجود تھا اور اس کے بیٹے عابد علی اور آفتاب علی بھی آگئے انہوں نے مسعود احمد پر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور ان کے والد نے کہا کہ اس کو گولی مار دو جس ہر اسے گولی مار دی گئی، اس کے بعد انہوں نے مسماۃ لبنی عثمان عمر 35 سال کو بھی گولی مار دی جو موقع پر ہی دم توڑ گئی، میرے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس تھانہ کلرکہار نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی کی حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے اسے راولپنڈی ریفر کردیا گیا، پولیس کے مطابق وقوعہ مبینہ طور پر عاشقی معشوقی کا شاخسانہ نظر آتا ہے، مقتولہ خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.