چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے حلقہ این اے 58اور پی پی20پر کاغذات نامزدگی داخل کروا دئیے



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)بزرگ سیاست دان و مذہبی شخصیت چوہدری محمد علی خان کے صاحبزادے چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے حلقہ این اے 58اور پی پی20پر کاغذات نامزدگی داخل کروا دئیے ہیں،جبکہ ان کے بھائی چوہدری نوشاد علی خان نے بھی دونوں نشستوں پر کاغذات داخل کروائے، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ پارٹی کی طرف سے گرین سگنل کے منتظر ہیں اور بہت بڑے ووٹ بینک کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے ہیں۔چوہدری تیمور علی خان پارٹی ٹکٹ ہو یا آزاد حیثیت دونوں صورتوں میں الیکشن لڑنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ تاہم پارٹی کارکنان اس حوالے سے مطمئن ہیں کہ قیادت چوہدری تیمور علی خان کو پارٹی ٹکٹ دے کر ایاز امیر کے پینل کا حصہ بنائے گی اور ایاز امیر اور چوہدری تیمور علی خان بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا کر کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.