چوہدری عمران قیصر عباس نے این اے 58 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
چکوال(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نظریاتی ضلع چکوال کے صدر اور حلقہ این اے 58 چکوال ون سے نامزد امیدوار چوہدری عمران قیصر عباس بانی چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال و سیکرٹری جنرل چکوال پریس کلب نے ریٹرننگ آفیسر حلقہ این نے 58 چکوال محمد عدیل ایکسین ہائی وے چکوال سے ڈپٹی کمشنر افس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی اور کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔چوہدری عمران قیصر عباس بطور امیدوار حلقہ این اے 58 چکوال اور محمد اعجاز الحق امیدوار پی پی 20 چکوال ون 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ یاد رہے کہ اس حلقہ سے چوہدری ایاز امیر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کر چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر محمد طفیل پاکستان تحریک انسانیت کے مرکزی چیئرمین ہیں انہوں نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ اخری اطلاع تک حلقہ این اے 58 چکوال سے پہلے روز 15 امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں