الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال کا سالانہ مشاورتی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدرنعمان ظفر منعقد ہوا


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال کا سالانہ مشاورتی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدرنعمان ظفر منعقد ہوا،امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی،اجلاس میں جنرل سیکرٹری علی مختار اعوان نے گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انچارج کفالت یتامیٰ تسکین سید اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مستقبل کی منصوبہ بندی کے علاوہ جنرل کونسل و عہدیداران کی تشکیل نو بھی کی گئی اوراہم فیصلے کیے گئے۔ 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.