ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کی طرف سے ایک روزہ سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کی طرف سے ایک روزہ سیفٹی ٹریننگ کا انعقادکیا گیا۔ پولیس لائن میں منعقدہ سیفٹی ٹریننگ میں اٹلس ہنڈا کی جانب سے ریجنل منیجر سیفٹی عثمان افضل نے پولیس اہلکاروں کو حادثات سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور شرکاء کو بتایا گیا کہ حادثات کی بڑی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل کا مکینکل سسٹم درست نہ ہونا شامل ہے۔ حادثات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ موٹرسائیکل کی سواری سے قبل موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر ریجنل منیجر سیفٹی عثمان افضل نے شرکاء کو عملی تربیت بھی دی۔ چکوال میں ہنڈا موٹرسائیکل کے بااختیار ڈیلر احمد فاروقی اور دوسرے انسٹرکٹرز سید فیض الحسن ایگزیکٹو سیفٹی اور محمد بلال ٹیکنیکل آفیسر سیفٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عثمان افضل نے سیفٹی ٹریننگ میں بتایا کہ محفوظ سواری کے لیے سات نکات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اٹلس ہنڈا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر احمد ٹریڈرز کی طرف سے محرر پولیس لائن ہیڈ کانسٹیبل افتخار کو ہیلمٹ کا تحفہ دیا گیا۔ 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.