مسلم لیگ ن برطانیہ کی تمام تنظیمات نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)مسلم لیگ ن برطانیہ کی تمام تنظیمات نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ میاں نواز شریف کو وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کی بھرپور کامیابی کے لیے جدوجہد شروع کرنے کا اعلان۔ پاکستان مسلم لیگ ن برمنگھم کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر گل،جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال،جوائنٹ سیکرٹری صاحبزادہ فاروق القادری، صدر مسلم لیگ ن مڈ لینڈ ریجن چوہدری عارف اقبال، جنرل سیکرٹری ملک فتح خان، صدر کاؤنٹری راجہ علی اصغر نمل، منیر ملک، راجہ آصف اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے عام انتخابات 2024کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کے نامزد کردہ امیدواروں کی بھرپورحمایت کے ساتھ ساتھ ان کی کامیابی کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں