مسلم لیگ ن کی قیادت جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی اس کی بھرپور حمایت کی جائے گی، ملک فتح خان



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)مسلم لیگ ن کی قیادت جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی اس کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور دیگر الیکشن لڑنے کے خواہشمند نامزد کردہ امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کرینگے۔ پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کیا جائیگا اور تمام کارکنان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کرینگے۔ مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے چکوال اور تلہ گنگ کے الیکشن لڑنے کے خواہشمند کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے نامزد امیدوار کی بھرپور حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ 2024ء کے الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ ن ہی کی ہوگی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.