میجر (ر) طاہر اقبال اور سردار غلام عباس کی ملاقات،ایک دوسرے کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی
چکوال (عبدالغفار پارس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 چکوال میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-59 سردار غلام عباس سے بلکسر سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات،دونوں رہنماؤں کے مابین آمدہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال،اسموقع پر سردار غلام عباس نے حلقہ NA-58 چکوال میں میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا،اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ انشااللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال اور تلہ گنگ سے چھ کی چھ نشستیں جیت کر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کو تحفہ دیں گے،اس موقع پر ملک حمزہ بن عامر جند اعوان،سابق چیئرمین یونین کونسل چک عمرآ چوہدری ظفرالاسلام فرید کسر،سابق چیئرمین یونین کونسل ملہال مغلاں راجہ ارشد محمود دھروگی،سابق چیئرمین یونین کونسل ڈوہمن ملک ظفر اقبال خانپور،سابق چیئرمین یونین کونسل چوآ گنج علی شاہ راجہ محمد اشفاق،سابق چیئرمین یونین کونسل جسوال چوہدری شفقت عباس دھیدوال،سابق چیئرمین یونین کونسل ڈب راجہ مقبول حسین،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ،سابق چیئرمین یونین کونسل ہر چار ڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان،ساںق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ،چوہدری تجمل رگ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ تحصیل چکوال،چوہدری عنصر عباس ایڈووکیٹ لنگاہ،انچارج پبلک سیکرٹریٹ NA-58 ملک محمد اقبال،چوہدری امجد نواز لنگاہ،چوہدری محمد علی خان دھیدوال،ملک بلال رحیم جند اعوان اور انچارج میڈیا سیل پبلک سیکرٹریٹ چوہدری زوہیب اشرف مسوال ہمراہ تھے جبکہ ترجمان سردار غلام عباس راجہ عرفان دھروگی،چوہدری یوسف تھوہا بہادر،چوہدری غلام حیدر بکھاری اور حافظ سرفراز بھون بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں