سید الفت حسین شاہ ہمدانی کی اہلیہ کو سپردخاک کردیاگیا
ڈھڈیال( مسرت جعفری) سید الفت حسین شاہ ہمدانی کی اہلیہ، سید حماد رضا، میجر سید حسن رضا،سید فیصل رضا ہمدانی کی والدہ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز امام بارگاہ سادات میں مولانا سید امتیاز حسین شاہ کی اقتداء میں ادا کی گئی جس میں کرنل سید بصیر عالم ہمدانی، ایس پی چکوال راجہ ناصر ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سید مہدی شاہ، سید ریاض حسین شاہ،صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان، ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر، سید رضی عباس، چوہدری نجم الحسن گوندل، چوہدری ارشد علی بیگ،چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں