ضلع چکوال کا نام پنجاب بھر میں روشن کرنے والے کبڈی کے عظیم کھلاڑی ماسٹر محمد خان آف موہڑہ کور چشم

 


تحریر: غلام عباس جنجوعہ 

فوٹو گرافی: غلام مصطفٰے کیف

یہ ہیں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے اور اپنے علاقے کا نام پنجاب بھر میں روشن کرنے والے کبڈی کے عظیم کھلاڑی ماسٹر محمد خان عرف (شیر پنجاب) جو 1970ء میں موہڑہ کور چشم کے "کہوٹ قریش" خاندان میں پیدا ہوئے۔


"شیر پنجاب" نے ہائی سکول کے زمانے میں فخر چکوال افتخار احمد خارا ڈھاباں آلا کے کبڈی کھیلتے ہوئے کئی میچز دیکھے اور ان کے دل میں بھی کبڈی کھیلنے کا شوق پیدا ہوا اور 1986ء سے کبڈی کھیلنے کا باقاعدہ آغاز کیا۔


1991ء میں "بشارت کبڈی ٹیم" اور "وٹلی کبڈی ٹیم" کے درمیان بشارت کے مقام پر کبڈی میچ کھیلا گیا جسے ہزاروں افراد نے دیکھا انہوں نے "بشارت کبڈی ٹیم" کی طرف سے بطور ساہی اس میچ میں حصہ لیا اور بیس پوائنٹس میں سے بارہ پوائنٹس حاصل کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے اور پانچ ہزار روپے نقد اور ٹرافی انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


یہ وہ کبڈی میچ تھا جس سے ان کا نام اور پہچان بنی اور کبڈی کھیلنے کا سلسلہ شروع ہںوا جو کئی سالوں تک جاری رہا اور انہیں (شیر پنجاب) کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔


"شیر پنجاب" 1988ء میں "گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج" چکوال کی طرف سے راولپنڈی ریجن کی کبڈی ٹیم میں منتخب ہوئے اور اپنی کبڈی ٹیم کو کئی اہم میچز میں کامیابی دلوائی اور ضلع چکوال کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہںوئے،

"شیر پنجاب" استاد صوفی مظہر حسین گجر کے شاگرد ہیں اور ان کی کوچنگ اکیڈمی میں باقاعدہ کبڈی کے داو پیچ سیکھ کر میدان میں اترے اور کبڈی کی دنیا میں نام پیدا کیا، شہرت اور عزت پائی جو ہر کسی کھلاڑی کے حصے میں نہیں آتی اور اپنے استاد محترم کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔


"شیر پنجاب" 1997ء سے محکمہ تعلیم سے بھی وابستہ ہیں اور آج کل "گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول" دھیدوال میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں ان سے کئی بچے تعلیم حاصل کر کے ملک بھر میں مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔


"شیر پنجاب" استاد صوفی مظہر حسین گجر کا دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کبڈی کھیلنے کے دوران میں نے جو مقام حاصل کیا اور مجھے جو شہرت اور عزت ملی یہ سب میرے استاد محترم کی مرہون منت ہے۔


"شیر پنجاب" کبڈی کے کھیل سے اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن اب بھی "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال"، "چکوال لائنز کبڈی کلب چکول"، "ماسٹر محمد خان کبڈی کلب چکوال" کی کوچنگ کر رہے ہیں اور ضلع چکوال کو ہارون کہوٹ اور مہربان جنجوعہ جیسے نیشنل کبڈی پلئیر دے چکے ہیں اور بطور ریفری کبڈی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، 

"شیر پنجاب" "گول کبڈی" اور "کھلی کبڈی" کے بہت اچھے کھلاڑی تھے اور 1986ء سے 2014ء تک پنجاب بھر میں ان کا کوئی توڑ نہیں تھا اور "کھلی کبڈی" میں منجھے ہںوئے جاپھی ان کے سامنے آنے سے گھبراتے تھے یہ دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں ڈاچ دے کر کھلاڑیوں سے آگے نکل جاتے تھے اور ان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن سمجھا جاتا تھا، میچ کی جیت کی خوشی میں ان کے چاہنے والے ان کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر جیت کا جشن مناتے تھے اور خوب ہلہ گلہ کیا کرتے تھے اور ان پر نوٹوں کی بارش کی جاتی تھی اور ان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ کئی دنوں تک چلتا رہتا تھا،

"شیر پنجاب" کی خواہش ہے کہ ضلع چکوال میں اصل کبڈی کو بحال کیا جائے اور وہ استاد صوفی مظہر حسین گجر، عمران عباس مانی، محمد گلفراز پاشا، افتخار احمد ڈھاب، خان غازی خان جنگا اور کئی دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کی کوشش بھی کر رہے ہیں اور کافی حد تک اس میں کامیاب بھی ہو چکے ہیں،

"شیر پنجاب" اس بات کی بھی خواہش رکھتے ہیں کہ ضلع چکوال میں نئے لڑکوں کو جن میں کبڈی کھیلنے کا جذبہ موجود ہے گھروں سے نکال کر گراؤنڈ تک لایا جائے اور ان کی کبڈی ٹیم بنائی جائے تاکہ اچھا کھیلنے والے لڑکے پاکستان کبڈی ٹیم میں شامل ہںو کر ضلع چکوال کا نام اور اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں۔


"شیر پنجاب" 1986ء سے 2014ء تک اٹھائیس سال کبڈی کھیلے کئی میچز میں کپتانی کی اور اپنے نام کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا اور کبڈی کھیلنے کے دوران کئی کبڈی میچز میں مین آف دی میچ منتخب ہںوئے، کئی شیلڈز، کئی ٹرافیز اور لاکھوں روپے مالیت کے کیش پرائز بطور انعام حاصل کیے اور پنجاب بھر میں جہاں جہاں بھی کبڈی کھیلی جاتی ہے ضلع چکوال کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.