ملک عامر اعجاز (ہڈالہ،مونا) کی یوم قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت


ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ)بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 یوم پیدائش کے موقع پر پاک فضائیہ کے قابل فخر آفیسر ملک عامر اعجاز جن کا تعلق غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ضلع چکوال کے قصبہ (ہڈالہ،مونا) سے ہے نے ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کے ساتھ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔یہ ضلع چکوال کے لیے ایک اعزاز ہے کہ وہ مسلسل تیسری بار بابائے قوم قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.