کلرکہار:تحصیل پریس کلب کلرکہار کے سال 2024ء کے انتخابات 12 جنوری کو ہوں گے


 کلرکہار(عثمان اعوان) تحصیل پریس کلب کلرکہار کے سال 2024ء کے انتخابات 12جنوری کو منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پریس کلب کلرکہار کا سال 2023ء کا آخری اجلاس زیر صدارت صدر محمد عثمان اعوان منعقد ہوا جس میں سال 2023ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ سال 2024ء کے انتخابات کیلئے متفقہ طور پر 12 جنوری 2024ء بروز جمعہ کا انتخاب کیا گیا اور تحصیل پریس کلب کلرکہار کی موجودہ باڈی کو توڑ دیا گیا، اس کے ساتھ ہی ملک عرفان شاہد کو نئے انتخابات کیلئے پریزائڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا جو امیدواروں کی حتمی فہرست مرتب کریں گے ان کی سکروٹنی کریں گے اور 12 جنوری کو ہونے والے انتخابات اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں گے، اجلاس میں ایم رحمن، خلیل شاکر، ملک رفیق انمول، ملک انوارالحق، ملک محمد عرفان، راجہ قمر عباس، ملک اسرار چلہ، ملک عرفان شاہد، عبدالرشید سانول، شہزادہ عبدالکریم و دیگر شامل تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.