کلرکہار: بابائے قوم کے 147ویں یوم پیدائش کی تقریب تحصیل پریس کلب کلرکہار میں منعقد ہوئی

 


کلرکہار(عثمان اعوان) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر تحصیل پریس کلب کلرکہار میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی نوجوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک ذوہیب محمد خان اورمعروف صحافی و سینئر نائب صدر آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ و سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ پریس کلب چوآسیدن شاہ برہان غنی راجہ تھے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، بعد ازاں پریس کلب میں کیک کاٹا گیا اور بائے قوم کے بلندی درجات اور ملک و قوم کی سربلندی کیلئے دعا کی گئی، اس موقع پر صدر تحصیل پریس کلب کلرکہار محمد عثمان اعوان، سیکرٹری جنرل ایم رحمن، خلیل احمد شاکر، ملک رفیق انمول، راجہ قمر عباس، ملک انوارالحق، ملک اسرار چلہ، شہزادہ عبدالکریم، عبدالرشید سانول، ملک محمد عرفان، ملک عرفان شاہد، سابق تحصیل صدر ایم کیو ایم نمبردار ملک مسعود احمد ودیگر شامل تھے، یاد رہے کہ یہ تقریب تحصیل کلرکہار میں ہر سال کی طرح واحد تقریب تھی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.