راجا پرویز اشرف اور خرم پرویز کے کاغذات نامزدگی منظور

 


سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے این اے 52 گوجر خان سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔


اس موقع پر پی پی 8 گوجر خان سے راجا پرویز اشرف کے صاحبزادے خرم پرویز راجا کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کیے گئے۔


میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ عوام الیکشن والے دن پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہارکریں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ تاریخی فتح حاصل کرے گی۔


اس دوران خرم پرویز راجا نے کہا کہ گوجر خان کے باشعور عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.