’’جاگتے رہنا پر ساڈے تے ناں رہنا‘‘ضلع چکوال کی عوام ڈکیتوں اورچوروں کے ہاتھوں یرغمال



 چوآسیدن شاہ(سید طلحہ فاروق)جاگتے رہنا پر ساڈے تے ناں رہناضلع چکوال کی عوام ڈکیتوں اورچوروں کے ہاتھوں یرغمال،ڈی پی او چکوال ڈکیتیاں اور چوریاں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے،چوآسیدن شاہ میں رات کی تاریکی میں چور دکان کا تالہ توڑ کربیچ بازارلاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے اڑے پولیس خوب خرگوش کے مزے لیتی رہی تفصیلات کے مطابق مین ویگن اڈا چوآ سیدن شاہ میں واقع پاک شیرازی آٹوز اینڈ ہارڈویئر انجن مشینری سٹورملکیتی حاجی محمد ذوالفقار کے گودام سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں شٹر کا تالہ توڑ کر انجن جرنیٹر تاریں وغیرہ چوری کرکے لے گئے مقامی پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے چوآ سیدن شاہ کی عوام نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی،آئی جی پنجاب،آرپی او راولپنڈی سے راست اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ مقامی تاجروں نے چوروں کی نشاندہی کی ہے لیکن پولیس تھانہ چوآسیدن شاہ کا بدنام زمانہ ٹاؤٹ چوروں کے خلاف کاروائی میں روڑے اٹکائے لگاہے ٹاؤٹ نما ناسور شہر بھر کے کباڑیوں کی سرپرست بن کر چوریاں کروانے میں مصروف عمل ہے۔ چوآ سیدن شاہ شہر بھر کے تاجروں کا چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر مقامی پولیس نے چوروں کے خلاف قانونی کارروائی میں لیت و لعل کی تو تاجران ہڑتال کی کال اوراحتجاج کے آپشن پر غور کررہے ہیں ۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.