چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم چلانے کے لیے چکوال پہنچ گئے



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)مشرف ہٹاؤ تحریک کے روح رواں چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم چلانے کے لیے چکوال پہنچ گئے جہاں انہوں نے انتخابی مہم کا قلمدان سنبھال کر طوفانی دورے اور عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔ چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی جو ہانگ کانگ میں مقیم ہیں چوہدری ایاز امیر کی ہنگامی کال پر چکوال پہنچے جہاں انہوں نے چوہدری ایاز امیر سے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری ایاز امیر نے انہیں انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایات جاری کیں اور خصوصی ٹاسک دیا۔چوہدری طاہر اقبال مذکورہ ٹاسک پر کام شروع کر چکے ہیں۔چوہدری طاہر اقبال نے مشرف دور میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں تاریخی ریلی نکالی تھی اور مذکورہ ریلی کا آج تک کوئی ریکارڈ نہیں توڑ سکا۔ مشرف ہٹاؤ اور چاچا وردی لاہندا کیوں نئیں کے عنوان سے نکالی جانے والی مذکورہ ریلی نہ صرف تاریخ کا حصہ بنی بلکہ مشرف کے ایوان تک ہلا دئیے تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.