این اے58میں قومی اسمبلی کے امیدوار ایاز امیر کی حمایت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)حلقہ این اے58میں قومی اسمبلی کے امیدوار ایاز امیر کی حمایت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا اور قافلوں کی شکل میں وکلاء،سیاسی و سماجی شخصیات یونین کونسل چیئرمین اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد حمایت کا اعلان کرنے کے لیے سیکرٹریٹ پہنچ رہے ہیں،سردار غلام عباس خان کے آدھے سے زیادہ گروپ جبکہ سردار آفتاب اکبر کے تقریباً تمام گروپ قائدین و ممبران نے چوہدری ایاز امیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے چیئرمین ملک حفیظ انجم،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ، سابق چیئرمین چوہدری نثار عباس سرال اور دیگر سرکردہ شخصیات چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں۔ 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.